جوہر ٹاؤن کے  شہریوں کی سنی گئی، واٹر فلٹریشن پلانٹس سے پانی کی فراہمی کا آغاز

19 Jul, 2024 | 12:11 AM

دُرِ نایاب:   واسا  کے وائس چئیرمین چوہدری شہباز احمد کو جوہر ٹاؤن میں پانی کے فلٹریشن پلانٹ بند ہونے اور وہاں گندگی کے ڈھیر لگنے کی مسلسل خبروں پر آخر کار نوٹس لینا ہی پڑ گیا۔ چوہدری شہباز نے واٹر فلٹریشن پلانٹس کی مرمت، اطراف کی صفائی اور پانی اوقات کار کے مطابق فراہم کرنے کی ہدایت کر دی۔

چوہدری شہباز نے جمعرات کے روز  جوہر ٹاؤن کےدو واٹر فلٹریشن پلانٹس کا دورہ کیا جن کے متعلق سٹی42 نے جون کے دوران خبریں نشر اور شائع کی تھیں۔ ان خبروں کو  یہاں دیکھا جا سکتا ہے۔

 " جوہر ٹاؤن میں تین سال سے بند پڑا فلٹریشن پلانٹ ترقی کا بھرم کھولنے لگا"

https://www.city42.tv/05-Jul-2024/134726

 " جوہر ٹاؤن کا واٹر فلٹریشن پلانٹ بھی خراب، صاف پانی کا حصول شہریوں کیلئے عذاب"

https://www.city42.tv/23-Jun-2024/133816

" جوہر ٹاؤن کا فلٹریشن پلانٹ بھی بند، پانی کے بغیر شہریوں کی زندگی اجیرن"

https://www.city42.tv/11-Jun-2024/133060
واسا کے ڈپٹی مینیجنگ ڈائریکٹر  عبد الطیف بھی وائس چیئرمین کے ہمراہ ان واٹر فلٹریشن پلانٹس کا جائزہ لینے گئے۔ انہوں نے میاں مظہر پارک اور گورنمنٹ پارک بی 3 فلٹریشن پلانٹس کا جائزہ لیا۔
ڈائریکٹر شاذل وقار نے وائس چیئرمین چوہدری شہباز  کو ان فلٹریشن پلانٹس پر بریفنگ دی۔

سٹی42 میں خبریں نشر ہونے کے بعد واسا حکام نے ان خراب پلانٹس کی مرمت کروانے اور وہاں صفائی اور رنگ و روغن کروا کر انہیں دوبارہ قابل استعمال بنانے پر توجہ دی۔

واسا کے وائس چیئرمین چوہدری شہباز نے تمام فلٹریشن پلانٹس کی صفائی اور دیکھ بھال کو یقینی بنانے کی ہدایت کی اور کہا کہ پانی کے معیار کو بہتر بنانے کیلئے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جائے۔ 

وائس چیئرمین نے ڈپٹی ایم ڈی اور دیگر سٹاف کو سختی سے ہدایت کی کہ واٹر فلٹریشن پلانٹس پر  اوقات کار کے مطابق پانی کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔
فلٹریشن پلانٹس کے اردگرد صفائی اور خوبصورتی کو برقرار رکھا جائے۔

واضح رہے کہ صرف جوہر ٹاؤن نہیں بلکہ شہر میں نصب درجنوں واٹر فلٹریشن پلانٹس خراب ہو جانے کے بعد سال ہا سال سے بند پڑے ہیں.

  پلانٹ مرمت کروانا تو کجا واسا حکام نے ان پلاٹنٹس کے لئے بنے کمروں اور ان سے ملحقہ علاقوں کی صفائی تک کروانا بند کر رکھی ہے جس کے سبب یہ پلانٹ گندگی سے اٹے پڑے ہیں۔

چوہدری شہباز واسا کے پہلے ذمہ دار  وائس چئیرمین ہیں جنہوں نے عوام کے اس دیرینہ مسئلہ کے حل کی طرف توجہ دی ہے۔ 

مزیدخبریں