ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

  جوہر ٹاؤن میں تین سال سے بند پڑا فلٹریشن پلانٹ ترقی کا بھرم کھولنے لگا

Johar Town Water Filtration Plant, City42, WASA, clean drinking water, water contamination, city42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

فریحہ بتول:  جوہر ٹاون بلاک بی 3 کا  واٹر فلٹریشن پلانٹ بھی تین سال سے  ناکارہ پڑا ہے۔

 صاف پانی کے لئے روتے روتے علاقہ کے مکینوں کے آنسو خشک ہو گئے لیکن انتظامیہ کو ترس نہ آیا۔ آخر کار اہل علاقہ سرکاری فلٹر کے صاف پانی سے محروم زندگی گزارنے کے عادی ہو گئے۔
علاقہ کے مکینوں کو  پینے کے لئے صاف پانی کے حصول میں شدید مشکلات پیش آتی ہیں۔ بیشتر مکین فلٹریشن پلانٹ غیر فعال ہونے پر دور دراز س کے علاقوں سے صاف پانی تلاش کر کے لانے پر مجبور ہیں۔

 قریبی گھروں میں رہنے والے شہریوں نے بتایا کہ  فلٹریشن پلانٹ مسلسل بند ہونے کے باعث مشینری زنگ آلود ہونے لگی ہے۔  فلٹریشن پلانٹ کا علاقہ گندگی کے ڈھیروں سے اٹ گیا ہے۔

جوہر ٹاؤن بی تھری کے مکینوں کا کہنا ہے کہ کہنے کو تو جوہر ٹاؤن شہر کا وش علاقہ ہے لیکن یہاں ہم صاف پانی کی بنیادی ضرورت سے محروم زندگی گزار رہے ہیں اور حکومت کو ہمارے مسائل کی کوئی پرواہ نہیں۔ سخت گرمی میں پانی کا دستیاب نہ ہونا کسی عذاب سے کم نہیں۔

اہل علاقہ کی جانب سے فلٹریشن پلانٹ جلد از جلد فعال کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔