ثمرہ فاطمہ: بی او آر روڈ جوہر ٹاؤن میں نصب واٹر فلٹریشن پلانٹ انتظامیہ کی عدم توجہی کے باعث غیر فعال پڑا ہے۔ فلٹریشن پلانٹ بند ہونے سے علاقہ مکینوں کے ساتھ ساتھ اطراف میں موجود ریڑھی بانوں کو بھی پانی میسر نہ ہونے سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
فلٹریشن پلانٹ کے اطراف میں ملبہ اور گندگی کے ڈھیر لگ چکے ہیں جنہیں ہٹانے کے لئے کوئی نہیں آتا۔ علاقہ کے مکینوں نے بتایا کہ واٹر فلٹریشن پلانٹ تین ماہ سے خراب پڑا ہے۔ پلانٹ کی ٹونٹیاں خراب ہو چکی ہیں، ٹائلیں ٹوٹ پھوٹ چکی ہیں۔
اس پلانٹ کو مرمت کرنے کے لئے انتظامیہ توجہ نہیں دیتی۔ پلانٹ خراب ہونے کی وجہ سے شہریوں کو صاف پانی کی شدید قلت کا سامنا ہے، انہین پینے کے لئے دور دراز علاقوں سے پانی تلاش کر کے لانا پرتا ہے۔
علاقہ کے مکینوں نے وزیراعلیٰ مریم نواز سے مطالبہ کیا کہ شہر کے دیگر واٹر فلٹریشن پلانٹس کے ساتھ اس پلانت کی بھی فوری مرمت کروا کر شہریوں کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کا وعدہ پورا کریں۔