ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

  ٹمپریچر مزری غر میں مائنس8 ہو گیا، لاہوریوں نے رین کوٹ خریدے، بارش نہیں ہوئی

Lahore Weather forecast, City42,Pakistan Meteorological Department, Mizri Gher, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وسیم عظمت:  آٹھ اور نو دسمبر کی راتوں کو لاہور میں آسمان پر تارے چمکتے رہے اور دن کے دوران دھوپ دمکتی رہی، شہر کا ٹمپریچر معمولی گرا لیکن اب بھی  بارش کا کوئی امکان نہیں۔  پاکستان میٹیریلوجیکل ڈیپارٹمنٹ کی لاہور میں بارش ہونے کی پیش گوئی ایک بار پھر غلط نکلی۔

سات دسمبر کو دسمبر کا دوسرا ہفتہ شروع ہونے کے بعد آٹھ اور نو دسمبر کو پاکستان کے بہت سے علاقوں میں سردی میں اچانک اضافہ تو ہوا لیکن لاہور کے متعلق پاکستان میٹیریولوجیکل ڈیپارٹمنٹ کی یہ پیشگوئی خلط ثابت ہوئی کہ یہاں 8  اور 9 دسمبر کو بارش ہو گی اور ٹمپریچر گزشتہ دنوں کے ٹمپریچر سے چار پانچ ڈگری سیلسئیس گر جائے گا۔ آج 9 دسمبر کو لاہور میں دن کے وقت زیادہ سے زیادہ ٹمپریچر  19 ڈگری سیلسئیس رہا اور آج رات رات گئے کم سے کم ٹمپریچر 6 ڈگری تک گرنے کا امکان ہے۔

آج میٹیریولوجیکل ڈیپارٹمنٹ نے خود پیش گوئی کر دی ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں میں لاہور میں بارش ہونے کا کوئی امکان نہیں۔

چھ دسمبر کو   پاکستان میٹیریولوجیکل ڈیپارٹمنٹ نے دسمبر کے دوسرے ہفتے ملک بھر میں ٹمپریچر  کئی ڈگری سینٹی گریڈ گرنے کی پیشگوئی کر دی تھی۔  میٹ ڈیپارٹمنٹ  نے ٹمپریچر میں اس کئی ڈگری کی یکلخت کمی کو  "کولڈ ویو" قرار دیا تھا۔

میٹیریولوجیکل ڈیپارٹمنٹ نے پنجاب کے حوالے سے پیشین گوئی کی تھی کہ "7 اور 8 دسمبر لاہور،  گوجرانوالہ،  مری، گلیات، اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک، جہلم، چکوال، سیالکوٹ، حافظ آباد، سرگودھا، خوشاب، فیصل آباد اور جھنگ میں ہلکی سے درمیانی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔"

موسم کے غیر سرکاری آبزرورز کی رائے ٹھیک نکلی

سرکاری محکمہ موسمیات کی پیشین گوئی کے برعکس   موسم کے ایمیچور آبزرورز کا خیال تھا  کہ دسمبر کے پہلے ہفتے کی طرح دوسرے ہفتے بھی راتوں کو درجہ حرارت نصف شب سے علی الصبح تک پانچ چھ ڈگری سینٹی گریڈ تک اور بعض اوقات سات سینٹی گریڈ تک رہے گا جبکہ ہفتہ بھر کے دوران دن کا درجہ حرارت انیس بیس ڈگری سینٹی گریڈ کے نزدیک رہے گا اور بارش کا امکان برائے نام رہے گا۔

میٹ ڈیپارٹمنٹ کی چھ دسمبر کی پیشگوئی کے مطابق آٹھ دسمبر کو بارش نہ ہوئی تو میٹ ڈیپارٹمنٹ لاہور نے دوبارہ پیشینگوئی کی تھی کہ آج آٹھ دسمبر کو لاہور میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہو گی۔

آٹھ اور نو دسمبر کو لاہور میں بارش کی سرکاری پیش گوئی نے متعدد شہریوں کو رین کوٹ خریدنے اور گھروں میں موجود رین کوٹ نکال کر کھونٹیوں پر لٹکا لینے پر مجبور کر دیا تھا لیکن بارش نہیں ہونا تھی، نہیں ہوئیْ۔ اس سے پہلے 30 نومبر کو سٹی42 نے دسمبر  میں موسم کے رجحان کے متعلق  بتایا تھا کہ بارش کا امکان نہ ہونے کے برابر رہے گا اور دن کے ٹمپریچر نومبر کے دنوں سے کچھ ہی کم رہیں گے۔  جبکہ راتوں کا ٹمپریچر دسمبر کے دوسرے ہفتے سب سے کم یعنی پانچ چھ ڈگری سیلسئیس تک گرے گا۔

لاہور میں دسمبر کے دوسرے ہفتے کی سرد ترین رات غالباً 11  دسمبر کی رات ہو گی جب ٹمپریچر  4 سے 5 ڈگری سیلسئیس تک گر سکتا ہے۔  دسمبر کے دوسرے ہفتے کے باقی دنوں کے دوران دن کے وقت کا ٹمپریچر 19 سے 20 ڈگری سیلسئیس رہنے کا ہی امکان ہے۔

میٹیریولوجیکل ڈیپارٹمنٹ کی بلوچستان اور سندھ میں سرد موسم، بارش  جبکہ خیبر پختونخوا، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے علاقوں مین بھی بارش اور برف باری کی پیش گوئی بھی جزوا پوری ہو رہی ہے۔ مری میں کل برف باری ہوئی لیکن آج وہاں برف نہیں پڑی اور کل منگل کے لئے بھی میٹیریلوجیکل ڈیپارٹمنٹ نے پیشگوئی کر دی ہے کہ وہاں برف پڑنے کا امکان نہیں ہے۔ 

مزری غر میں ٹمپریچر مائنس 8 ڈگری

بلوچستان میں ضلع موسیٰ خیل بازار کے دور دراز پہاڑی علاقہ مزری غر میں سردی کی لہر واقعی ہے اور وہاں آج 9 دسمبر کو ٹمپریچر مائنس 8 ہے، رات کے آخری پہر تک یہ مزید گرے گا۔ آج دن کے وقت مزری غر میں ٹمپریچر مائنس چھ تھا۔ قلات میں ٹمپریچر مائنس چھ ہے.

  دن کے وقت بلوچستان کے موسیٰ خیل بازار میں ٹمپریچر 12 ریکارڈ کیا گیا۔ 

آج پیر کے روز دن کے وقت کوئٹہ میں ٹمپریچر 9 ڈگری رہا،  رات نو بجے کوئٹہ میں ٹمپریچر کم ہو کر 2 ڈگری سینٹی گریڈ رہ گیا ہے تاہم میٹیریولوجیکل ڈیپارٹمنٹ کی آج کی پیشین گوئی ہے کہ کوئٹہ میں رات کو ٹمپریچر مائنس 4 ڈگری تک گرے گا۔ 

میٹ ڈیپارٹمنت کے مطابق قلات آج شب پاکستان کا سرد ترین مقام ہے،  سکردو میں آج رات ٹمپریچر مائنس 5، استور میں مائنس 4, ہنزہ اور   گلگت میں مائنس 2 ، خیبر پختونخوا میں دیر میں مائنس 3,  مالم جبہ  میں مائنس 4 رہے گا۔  آج شب پاکستان کے سب سے سرد مقام مزری غر کا میٹیریلوجیکل ڈیپارٹمنٹ کے جدول میں کوئی ذکر نہیں۔