وسیم عظمت: پاکستان میٹیریولوجیکل ڈیپارٹمنٹ نے دسمبر کے دوسرے ہفتے ملک بھر میں ٹمپریچر کئی ڈگری سینٹی گریڈ گرنے کی پیشگوئی کر دی ہے۔ میٹ ڈیپارٹمنٹ ٹمپریچر میں اس کمی کو "کولڈ ویو" قرار دے رہا ہے۔
سرکاری محکمہ موسمیات کی پیشین گوئی کے برعکس موسم کے ایمیچور آبزرورز کا خیال ہے کہ دسمبر کے پہلے ہفتے کی طرح دوسرے ہفتے بھی راتوں کو درجہ حرارت نصف شب سے علی الصبح تک پانچ چھ ڈگری سینٹی گریڈ تک اور بعض اوقات سات سینٹی گریڈ تک رہے گا جبکہ ہفتہ بھر کے دوران دن کا درجہ حرارت انیس بیس ڈگری سینٹی گریڈ کے نزدیک رہے گا اور بارش کا امکان برائے نام رہے گا۔
اس نام نہاد کولڈ ویوو کی پیشین گوئی کی شانِ نزول یہ ہے کہ ہفتہ سات دسمبر سے پاکستان کے بعض شمالی پہاڑی علاقوں میں برف باری اور تھوڑی بارش ہونے کا امکان ہے۔ بارش برسانے والا ایک سسٹم تقریباً 14 دسمبر تک ان علاقوں میں اور ان کے ساتھ ساتھ شمالی پنجاب میں کہیں کہیں تھوڑی بہت بارش برسا سکتا ہے۔ لو پریشر کا ایک سسٹم بلوچستان مین ایکٹو ہے جس کی وجہ سے آنے والے دنوں میں بارشیں ہونے کا کچھ امکان ہے۔ اس سسٹم کے امپیکٹ کو لے کر میٹ ڈیپارٹمنٹ توقع کر رہا ہے کہ سندھ اور بلوچستان میں ٹمپریچر 5 ڈگری سے 7 ڈگری تک کم ہو جائیں گے۔
7 دسمبر سے ملک کے مختلف حصوں میں بارش اور برفباری کی پیش گوئی کرنے کے ساتھ میٹیریولوجیکل ڈیپارٹمنٹ نے "کولڈ ویوو" کی بھی نوید سنا دی اور بتایا کہ سات سے چودہ دسمبر کے دوران پنجاب، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں دن کا درجہ حرارت معمول سے 4 سے 6 ڈگری سینٹی گریڈ کے علاقوں میں ٹمپریچر کئی ڈگر سینٹی گریڈ کم ہو جائیں گے۔ آج چھ دسمبر تک لاہور میں ٹمپریچر 23 ڈگری سیلسئیس کے قریب قریب رہا ہے۔
میٹیریولوجیکل ڈیپارٹمنٹ کی آج ریلیز کی گئی فور کاسٹ کے مطابق جبکہ بلوچستان اور سندھ میں معمول سے 5 سے 7 ڈگری سینٹی گریڈ کم رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق چترال، دیر، سوات، مالاکنڈ، بونیر، شانگلہ، مانسہرہ، ایبٹ آباد، کوہستان، استور، غذر، گلگت، ہنزہ، اسکردو، وادی نیلم، مظفرآباد ، راولاکوٹ، کوٹلی، حویلی اور باغ میں 7 سے 11 دسمبر تک وقفے وقفے سے ہلکی بارش اور گرج چمک کے ساتھ پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔
میٹیریولوجیکل ڈیپارٹمنٹ نے پنجاب کے حوالے سے پیشین گوئی کی ہے کہ 7 اور 8 دسمبر لاہور، گوجرانوالہ، مری، گلیات، اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک، جہلم، چکوال، سیالکوٹ، حافظ آباد، سرگودھا، خوشاب، فیصل آباد اور جھنگ میں ہلکی سے درمیانی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔
لاہور کا موسم معتدل ہے
میٹ ڈیپارٹمنٹ کی 07 دسمبر سے مغربی ہوائیں ملک کے بالائی میں داخل ہونے کی پیشگوئی اپنی جگہ لیکن کیلنڈر پر 7 دسمبر کے آغاز سے تین گھنٹے پہلے تک لاہور میں موسم انتہائی معتدل ہے یعنی سردی نام کو بھی نہیں ہے۔
کولڈ ویوو کا لاہور پر کیا اثر ہو گا
موسم کے غیر سرکاری، ایمیچور آبزرور، نجی ماہرین آج چھ اور سات نومبر کی درمیانی رات ٹمپریچر 7 ڈگری تک گرنے کی توقع رکھتے ہیں جو کل والے معمول کے مطابق ہے۔ کل ہفتہ کے روز سے لے کر آئندہ جمعہ یعنی دسمبر کے جس دوسرے ہفتہ سرکاری ماہرین نے "کولڈ ویوو" چلنے کی پیشین گوئی کی ہے، غیر سرکاری ماہرین لاہور میں دن کا زیادہ سے زیادہ ٹمپریچر موجودہ سطح سے دو ڈگری تک کم رہنے تاہم رات کے انتہائی کم ٹمپریچر موجودہ سطح سے ایک آدھ ڈگری ہی کم ہونے کی توقع کر رہے ہیں۔
موسم کے غیر پیشہ ور اور نجی ماہرین کے گزشتہ تجزیہ کے مطابق دسمبر میں سردی برائے نام ہونا تھی اور لاہور میں بارش کا امکان نہ ہونے کے برابر تھا، ایسا ہی اب بھی ہے۔
کلائمیٹ اور موسم کے علم میں "کولڈ ویوو" کسے کہتے ہیں
24 گھنٹوں کے اندر درجہ حرارت میں تیزی سے گراوٹ، اس کے بعد انتہائی کم درجہ حرارت کے طویل عرصے تک رہنے کو "کولڈ ویوو" کہا جاتا ہے۔ اس صورتحال کے لئے دو فیکٹرز کا ہونا ضروری ہے، ٹمپریچر کا اچانک کئی ڈگری سینٹی گریڈ گر جانا یا مہینے کے ان دنوں سے کے لئے دستیاب گزشتہ سالوں کے ریکارڈ کی نسبت کئی ڈگری سینٹی گریڈ گر جانا ۔ کم ٹمپریچر کا کئی روز تک برقرار رہنا۔
بارش کئی روز جاری رہنے کی وجہ سےعارضی طور پر بارش والے علاقوں میں گر جانے والے ٹمپریچر کو عام طور پر کولڈ ویوو خیال نہیں کیا جاتا۔