ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

  نومبر جانے کے بعد بھی یہیں رہے گا، دسمبر کے موسم کی فورکاسٹ 

December Weather forecast, City42 , Pakistan Weather, Climate change
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وسیم عظمت:  نومنبر جا رہا ہے، دسمبر آ رہا ہے لیکن سردی آنے کا دور دور تک کوئی امکان نظر نہیں آ رہا ہے، کم از کم لاہور کی حد تک یہ یقینی ہے کہ دسمبر کے پہلے ہفتے میں بھی ٹمپریچر تقریباً ایسا ہی رہے گا جیسا آج نومنبر کی آخری دوپہر اور آخری رات کو رہا یعنی سردی نہیں اور گرمی بھی نہیں۔ بارش بھی دسمبر کے پہلے ہفتے  نہیں ہو گی۔ 

موسم کے ماہرین نے بتایا ہے کہ آج آغاز ہونے والا دسمبر پاکستان کے پنجاب میں زیادہ سرد نہیں ہو گا کیونکہ کشمیر میں اس سال دسمبر، جنوری میں سردی نسبتاً کم رہنے کا امکان ہے اور بارش بھی کم کم ہو گی۔ لاہور کی ھد تک یہ زیادہ یقین سے کہا جا سکتا ہے کہ مہینے بھر کے دوران شاید و باید ہی بارش کی صورت بن سکے۔

موسم کے ماہرین کہہ رہے ہیں کہ دسمبر 2024 کے ابتدائی دنوں کے دوران لاہور میں عمومی ٹمپریچر زیادہ سے زیادہ 25 ٖگری سینٹی گریڈ اور کم سے کم یعنی رات کے آخری  پہر کا ٹمپریچر   10 ڈگری رہے گا اور یہ بتدریج کم ہوتے ہوتے چھ سات ڈگری تک گرے گا تاہم دن کے وقت کا ٹمریچر اتنا زیادہ نہیں گرے گا۔ 

دسمبر کے دوسرے ہفتے  دن کے وقت زیادہ سے زیادہ ٹمپریچر 22 سے 23 ڈگری اور رات کا کم سے کم ٹمپریچر پانچ چھ ڈگری کے قریب رہے گا۔ ان دو ہفتوں کے دوران آسمان تقریباً صاف رہے گا تاہم 13 اور 14 دسمبر کو کچھ بادل آسمان پر دکھائی دے سکتے ہیں۔

دسمبر کے تیسرے ہفتے دن کے وقت زیادہ سے زیادہ ٹمپریچر 20  سے 21  ڈگری سینتی گریڈ رہ سکتا ہے جب کہ رات کے وقت کم سے کم ٹمرپیچر دسمبر کے دوسرے ہفتے کی نسبت کچھ برھ سکتے ہیں یعنی  اوسطاً 7  ڈگری تک۔  دسمبر کے تیسرے ہفتے کی ابتدا آسمان پر معمولی بادلوں سے ہو سکتی ہے جو بارش بہرحال نہیں برسائیں گے تاہم سردی کسی حد تک لائیں گے جو آسمان پر سورج چمکتے ہی پھر سے کم ہو جائے گی اور دن کے وقت کا ٹمپریچر  20 سے  21  اور  22 ڈگری تک رہے گا۔

دسمبر کا چوتھا ہفتہ یعنی کرسمس کا ہفتہ بھی تقریباِ خشک رہے گا اور دن کے وقت کا ٹمپریچر  20, 21 ڈگری ہی رہے گا اور رات کے وقت کم سے کم ٹمپریچر  قدرے کم ہو کر 6  اور 7 ڈگری کے درمیان جھولتا رہے گا۔ دسمبر کا آغا دن کے جس زیادہ سے زیادہ ٹمپریچر سے ہو گا ، اختتام بھی لگ بھگ اسی ٹمپریچر پر ہو گا۔ 

کہا جا سکتا ہے کہ لاہوریئے دسمبر میں بھی نومنبر کو ہی دہرائیں گے۔ اب یہ ان کی مرضی ہے کہ  بارش کے بغیر قدرے خشک موسم میں دن کے وقت بھی بھاری لباس زیب تن کر کے وقت گزارتے ہیں یا قدرے نارمل موسم کو نارمل انسانوں کی طرح انجوائے کرتے ہیں۔ 

دسمبر 2024 میں ہندوستان کا موسم
موسم کے ماہرین کا کہنا ہے کہ دسمبر میں ہندوستان میں اوسطاً 7 گھنٹے دھوپ کے ساتھ سایہ میں دن کے وقت زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 23°C کی توقع کریں۔ 2024/2025 میں ہندوستان کے لیے اپنی اگلی چھٹی بک کرنے سے پہلے دسمبر میں ہندوستان کے لیے زیادہ طویل مدتی موسمی اوسط چیک کریں۔