پی ٹی آئی کی مینار پاکستان پر جلسہ کی درخواست پر سماعت آج ہو گی

30 Jul, 2024 | 11:42 PM

ملک اشرف:  14 اگست کو مینار پاکستان پر جلسہ کی اجازت کے لئےدائر  کی گئی درخواست سماعت کے لئے مقرر  ہو گئی۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس مزمل اختر شبیر درخواست پر کل سماعت کریں گے ۔

 عدالت نے ڈپٹی کمشنر لاہور سے جواب طلب کررکھا ہے۔

پی ٹی آئی  سنٹرل پنجاب کے نائب صدر اکمل خان نے 14 اگست کو مینار پاکستان پر جلسہ کرنے کے لئے ضلعی انتظامیہ سے اجازت دلوانے کی درخواست دائر کررکھی  ہے۔اس درخواست میں پنجاب حکومت، چیف سیکرٹری ،  آئی جی  ، ڈی سی سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا۔ دوسری جانب پی ٹی آئی لاہور نے اس درخواست سے لاتعلقی کا اظہار کر رکھا ہے اور کہا ہے کہ یہ جلسہ کی درخواست جماعت کی طرف سے نہیں دی گئی بلکہ کسی کا انفرادی فعل ہے۔  پی ٹی آئی لاہور کے ترجمان کا بیان یہاں دیکھئے

مزیدخبریں