ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تحریک انصاف مینار پاکستان جلسہ، تحریک انصاف لاہور قیادت کا اعلان لاتعلقی

PTI
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 عثمان خادم : تحریک انصاف نے مینار پاکستان میں جلسہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا جس پر  تحریک انصاف لاہور قیادت نے اعلان لاتعلقی کردیا ۔بانی پی ٹی آئی کے بغیر مینار پاکستان پر جلسہ نہیں ہوگا،ترجمان پی ٹی آئی لاہور
سینئر نائب صدر پی ٹی آئی پنجاب اکمل باری کی جانب سے جلسے کی اجازت کیلئے ڈی سی لاہور کو درخواست دی گئی لیکن اس حوالے سے ترجمان پی ٹی آئی لاہور کا کہنا ہے کہ جلسے کی درخواست پی ٹی آئی کے کسی کارکن نے ذاتی حیثیت میں دی ہے۔

 بانی چیئرمین پی ٹی آئی کے بغیر مینار پاکستان پر جلسہ نہیں کیا جائے گا۔پی ٹی آئی لاہور میں فلیش جلسے کرے گی۔ مینار پاکستان جلسے کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں کیا۔