وسیم عظمت: سارا دسمبر نام نہاد سردی اور کبھی کبھی معمولی دھند کو بڑھا چڑھا کر بیان کرتے لہوریوں کو آج 28 دسمبر کو سچ مچ کافی دھند اور معمولی سردی سے پالا پڑ گیا۔ سال کے باقی دو دن بھی وہ نسبتاً سرد دنوں اور سرد تر راتوں کو انجوائے کریں گے اور اس کے بعد جنوری کا پہلا ہفتہ لہوریوں کے لئے سرپرائز لائے گا۔
آج شب لاہور شہر کے بیشترعلاقوں میں کیلنڈر پر 29 دسمبر کا آغاز ہونے کے بعد گہری دھند زمین پر اتر آئی۔ سڑکوں اور گلیوں میں دھند بھر جانے کے سبب چند میٹر سے آگے دیکھنا محال ہو گیا اور معمولی ہوا چلنے کی وجہ سے سردی میں بھی قدرے اضافہ ہو گیا۔
آج صبح علی الصبح دھند میں مزید اضافہ ہونے کا امکان ہے جو صبح آٹھ بجے تک برقرار رہے گی۔
شہر میں ٹمپریچر صبح دو بجے 11 ڈگری سیلسئیس کے لگ بھگ ہے تاہم نہر کے قریبی علاقوں اور کھلے علاقوں میں ٹمپریچر اس سے کم ہے۔ آج علی الصبح ٹمپریچر پانچ چھ ڈگری تک گرنے کا امکان ہے، کل دن میں سورج نکلنے کے بعد سردی کی شدت کم ہوتی جائے گی اور دوپہر کو ٹمپریچر 18 ڈگری سیلسئیس تک ہونے کا امکان ہے۔
https://www.city42.tv/29-Dec-2024/150393
آج شب لاہور میں آسمان پر بہت تھوڑے بادل ہیں جو کل صبح اور دوپہر تک برقرار رہیں گے تاہم سورج متواتر چمکتا رہے گا۔
دسمبر کے آخری دو دن؛ مہینے کے سرد ترین دن
تیس اور اکتیس دسمبر مہینے کے نسبتاً سرد تر دن ہوں گے۔ دونوں دن دوپہر کے وقت ٹمپریچر زیادہ سے زیادہ 17 ڈگری اور بعض علاقوں میں 18 ڈگری سیلسئیس تک جا سکے گا۔ رات کو ٹمپریچر گزشتہ اٹھائیس روز کی نسبت کچھ زیادہ گر کر 30 دسمبر کو 5 ڈگری اور نئے سال کی رات 31 دسمبر کو 4 ڈ ٖگری سیلسئیس تک گرے گا۔ نئے سال کی رات آسمان پر بادل رہیں گے جو سال کے پہلے دن کے دوران بھی رہیں گے تاہم بارش کا امکان نہ ہونے کے برابر ہے۔
سالِ نو کی رات
31 دسمبر مہینے کی سرد ترین رات ہو گی۔ نیو ائیر منانے کے لئے گھروں سے نکلنے والوں کو سردی سے بچنے کے لئے گزشتہ راتوں کی نسبت کچھ زیادہ سیریس انتظام کرنا پرے گا۔ نیو ائیر نائٹ کے دوران آدھی رات کو دھند ہونے کا بھی امکان ہے۔
موسم کا پلٹا
دسمبر کے ابتدائی نصف میں دن کے وقت خنکی نہ ہونے کے برابری رہی اور بعد کے پندرہ دنوں میں 27 دسمبر کو بارش کے دن کے سوا دن کے دوران سردی معمولی حد تک محسوس کی جاتی رہی۔ دسمبر کے حالیہ دنوں کے برعکس جنوری کا آغاز ہوتے ہی لاہور میں ٹمپریچر ایک بار پھر بڑھنے لگیں گے۔ یعنی سردی کم ہو گی۔
جنوری کا پہلا ہفتہ دسمبر کے آخری ہفتے سے گرم ہو گا
موجودہ سال 2024 کے آغاز میں جنوری کا پہلا ہفتہ کافی سرد تھا، اس کے برعکس جنوری 2025 کا پہلا ہفتہ نمایاں طور پر گرم محسوس کیا جائے گا۔ نہ صرف دن بلکہ رات یعنی کیلنڈر پر نئی تاریخ آنے کے بعد صبح سورج طلوع ہونے تک کے ٹمپریچر بھی دسمبر کی نسبت اور 2024 والے جنوری کے پہلے ہفتے کی نسبت نمایاں طور پر زیادہ ہوں گے۔ اس ہفتے کے دوران کم از کم ایک دن کا ٹمپریچر دسمبر کے آخری دن کے ٹمپریچر سے لگ بھگ 10 ڈگری زیادہ ہو سکتا ہے۔
1 جنوری کو ٹمپریچر دسمبر کے آخری دن کی نسبت ایک ڈگری بڑھ کر 18 ڈگری سیلسئیس ہو جائے گا اور رات کا ٹمپریچر نیو ائیر نائٹ کی نسبت دو ڈگری بڑھ کر 6 ڈگری تک آ جائے گا۔
اور 2 جنوری کو ٹمپریچر دن کے وقت ٹمپریچر مزید تقریباً ایک ڈگری سیلسئیس بڑھے گا اور رات کے ٹمپریچر میں بھی کچھ اضافہ ہو گااور علی الصبح ٹمریچر 8 دگری تک ہی گرے گا جو دسمبر کی آخری رات سے دو گنا زیادہ ہو گا۔
3 جنوری کو نئے سال کے نسبتاً گرم دنوں کا آغاز ہو گا۔
3 جنوری جمعہ کے روز دن کے وقت ٹمپریچر 23 ڈگری تک رہے گا اور رات قدرے خنک ہو گی۔
4 جنوری کو دن میں ٹمپریچر میں نمایاں اضافہ وہ گا اور یہ 27 ڈگری تک بڑھ کر شہریوں کو خوشگوار حیرت سے دوچار کرے گا۔ رات کو ٹمپریچر دسمبر کی آخری راتوں کے برعکس 11 ڈگری سیلسئیس تک رہنے کا امکان ہے۔
5 جنوری کو بھی دن نسبتاً گرم ہو گا، ٹمپریچر 27 ڈگری تک برھ سکتا ہے اور رات کو 11 ڈگری سینٹی گریڈ سے نیچے نہیں جائے گا۔
6 جنوری نئے سال کا تیسرا گرم دن ہو گا، لاہور میں ٹمپریچر 26 ڈگری تک بڑھے گا اور رات کو 11 ڈگری سے کم نہیں ہو گا۔
7 جنوری نئے سال کے پہلے ہفتے کے آخری دن، گرم ماحول مین ایک بار پھر قدرے خنکی در آنے کا امکان ہے اور ٹمپریچر دن کے دوران گر کر 21/22 ڈگری تک رہنے کا امکان ہے جب کہ رات کو ٹمپریچر ایک بار پھر 7 ڈگری تک گر سکتا ہے، اس خنک دن اور رات کی وجہ آسمانوں پر بادلوں کی موجودگی ہو گی۔
لاہور میں سات جنوری کو معمولی بارش ہو سکتی ہے۔