عمیر افضل: پی پی 156 کی یوسی 206 مصطفیٰ آباد کاواٹر فلٹریشن پلانٹ مکینوں کے واویلا کے باوجود بحال نہ ہوسکا۔ پریشان شہری کہتے ہیں صاف پانی سے اب بھی محروم ہیں
پی پی 156 کی یوسی 206 مصطفیٰ آباد کاواٹر فلٹریشن پلانٹ بحال نہ ہونے کی وجہ سے مصطفیٰ آباد کے مکین صاف پانی سے اب بھی محروم ہیں۔ واٹر فلٹریشن پلانٹ دو سال سے پلانٹ بند پڑا ہے۔ شہری کہتے ہیں کئی سال سے صاف پانی کیلئے دربدر ہو رہے ہیں۔کئی بار درخواستیں جمع کرائیں لیکن مسئلہ حل نہیں ہورہا ہے۔
علاقہ کے مکینوں نے کہا کہ کہنے کو تو یہ گلبرگ ہے لیکن ہم پانی اچھرہ سے لا کر پی رہے ہیں۔
اہل علاقہ نے بتایا کہ وہ پہلے بھی واٹر فلٹریشن پلانٹ کی بحالی کے لئے بار ہا درخواستیں دے چکے، حتیٰ کہ بینر اور پلے کارڈ اٹھا کراحتجاج تک کر چکے ہیں، واٹر فلٹریشن پلانٹ اب بھی بحال نہیں کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ اتظامی ان پر رحم کرے اور پلانٹ کو جلد مرمت کروا کے انہیں پینے کے لئے صاف پانی کی فراہمی کا بندوبست کرے۔