ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 خواجہ روڈ مصطفی آباد کے واٹر فلٹریشن پلانٹ کا حال اربابِ اختیار کی پرفارمنس کا منہ چڑانے لگا

Khwaja Road Mustafa Abad, City42, Water Filtration Plant , out of order,
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ثمرہ فاطمہ:  خواجہ روڈ مصطفی آباد کے واٹر فلٹریشن پلانٹ کی  مشینری کو خراب پڑے پڑے زنگ لگ گیا۔ پانی کی ٹونٹیوں کی جگہ ڈمپ کیا گیا اہل محلہ کا بے کار سامان اربابِ اختیار کی پرفارمنس کا منہ چِڑا رہا ہے۔ 

  علاقہ مکین کہتے ہیں صاف پانی سے محروم ہیں اورکسی  کو ان کی فکر نہیں۔

علاقہ کے مکینوں نے بتایا کہ خواجہ روڈ مصطفی آباد کا واٹر فلٹریشن پلانٹ خراب ہوئے مدت بِیت گئی،  تین سال سے صاف پانی سے محروم ہیں۔ 


خواجہ روڈ مصطفی آباد کا واٹر فلٹریشن پلانٹ عرصہ دراز سے خراب ہے۔بعض افراد نےپلانٹ کے لئے بنائے گئے کمرے میں اپنے  گھروں کا ناکارہ سامان لا کر رکھ دیا ہے۔

پلانٹ کے نلکے غائب ہوچکے ہیں بند پڑی مشینری کو زنگ کھا رہا ہے۔شہریوں کاکہناہے علاقہ میں تین سال سے صاف پانی سے محروم ہیں۔انہیں پینے کے صاف پانی کی ضرورت پوری کرنے کے لئے  گوپال نگر اور آس پاس کی آبادیوں سے پانی لانا پڑتا ہے۔

 گھروں میں آنے والا سیوریج ملا پانی پینے کے قابل نہیں۔اہل علاقہ نے حکام بالا سے اپنے واٹر فلٹریشن پلانٹ کی حالت کا فی الفور نوٹس لینےکی ا اپیل کی ہے۔