سٹی42: جب دنیا کو غزہ میں جنگ بندی کے معاہدہ کے بالکل قریب پہنچنے کی خبریں ڈسکس کرتے کئی گھنٹے گزر گئے تو حماس کے عہدیدار نے بتایا ہے کہ ہم نے معاہدے (کے مسودے) کا جواب نہیں دیا کیونکہ اسرائیل نے غزہ سے IDF کے انخلاء کا نقشہ پیش نہیں کیا ہے
حماس کے ایک عہدیدار نے نیوز ایجنسی رائٹرز کو بتایا کہ حماس نے ابھی تک ثالثوں کو اپنا حتمی جواب نہیں دیا ہے کیونکہ اسرائیل نے غزہ سے اپنی افواج کے انخلاء کے نقشے پیش نہیں کیے ہیں۔
اس سے پہلے اسرائیل کے حکام کے حوالے سے اور مصالحت کاروں کے حوالے سے ایسوسی ایتڈ پریس نے قاہرہ سے یہ بریکنگ نیوز دی تھی کہ حماس نے جنگ بندی معاہدہ پر ہاں کر دی ہے۔ نیوز ایجنسی نے جنگ بندی کے معاہدہ کی ایک کاپی حاصل کرنے کے دعویٰ کے ساتھ بتایا تھا کہ حماس نے دوحہ میں طے ہونے والے جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کے سمجھوتے (ڈِیل) کے مسودہ کی توثیق کرنے پر رضامندی دے دی ہے۔
اب ٹائمز آف اسرائیل نے اطلاع دی ہے کہ حماس نے آئی ڈی ایف کی غزہ سے واپسی کا ٹایم ٹیبل نہ دیئے جانے کو جواز بناتے ہوئے کہا ہے کہ حماس نے اب تک جنگ بندی معاہدہ پر کوئی جواب نہیں دیا۔