ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فضائی آلودگی کا جِن بوتل میں واپس جانے لگا، لاہور میں بادل آنے کی فورکاسٹ

Lahore Weather Forecast, City42 , AIQ Index, City42, Samra Fatima
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ثمرہ فاطمہ:  جمعہ کے روز فضائی آلودگی میں ڈرامائی کمی  ہو گئی، 156 ائیر کوالٹی انڈیکس کے ساتھ لاہور  آلودہ شہروں مین تیسرے نمبر پر چلا گیا۔  شہر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 22 ڈگری سیلسئیس اور کم سے کم ٹمپریچر 5 ڈگری سیلسئیس رہنے کا امکان ہے لیکن طبی ماہرین شہریوں کو سردی سے بچنے کے لئے احتیاطی تدابیر جاری رکھنے کا مشورہ دے رہے ہیں۔ 

میٹیریلوجیکل ڈیپارٹمنٹ نے بتایا ہے کہ بارش آج ہو گی نہ کل بلکہ آئندہ ہفتے بھی بادل تو آئیں گے لیکن بارش نہیں ہو گی۔ موسم خشک ہونے کے سبب طبی ماہرین شہریوں کو احتیاط کرنے کے لئے کہہ رہے ہیں۔

جمعہ کی سہ پہر لاہور میں فضا کی آلودگی میں کمی دیکھی گئی ، 156 ائیر کوالٹی انڈیکس کے ساتھ آلودہ شہروں کی فہرست میں لاہور کا تیسرا نمبر رہا۔

محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ آئندہ ہفتے میں شہر کا موسم ابر آلود تو رہے گا، بارش کے کوئی امکانات نہیں ہی
جمعہ کے روز  فضائی آلودگی میں واضح کمی کا پتہ  اے کیو آئی کی مجموعی شرح 156  ہونے سے چلا۔  سی ای آر پی آفس 334،عسکری ٹین، 216 اے کیو آئی کی شرح ریکارڈ کی گئی۔  فدا حسین ہاؤسنگ سوسائٹی 165، کینٹ 165 جبکہ ڈی ایچ اے فیز ایٹ میں 160 ائیر کوالٹی انڈیکس کی شرح ریکارڈ کی جا رہی ہے۔

 دوسری جانب سورج کی کرنیں مدھم ہونے اور ہلکی ہوا چلتے رہنے سے شب کے دوران خنکی بڑھنے کا امکان ہے۔ شہر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 22 اور کم سے کم 5 ڈگری رہنے کا امکان ہے، ہوا میں نمی کا تناسب 23 فیصد, 14 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے کا سلسلہ جاری ہے۔