سٹی42: اسرائیل کے عسکری ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب فلسطین کے مغربی کیارے کے قصبے تلکرم کے پناہ گزین کیمپ میں فضائی حملے میں ایک حماس کمانڈر کو نشانہ بنایا گیا جو 7 اکتوبر کو برسی کے حملے کی منصوبہ بندی کی گئی
آئی ڈی ایف کا کہنا ہے کہ اس نے مغربی کنارے کے فضائی حملے میں ہلاک ہونے والے 18 افراد میں سے 7 دہشت گردوں کی شناخت کی ہے . اس حملے میں حماس کے ایک سینیئر کمانڈر زاہی یاسر عبد الرزاق اوفی کو نشانہ بنایا گیا تھا، جو فوج کے مطابق، سات اکتوبر کو حماس کے اسرائیل پر حملوں کی برسی کے موقع پر ایک فوری حملے کی منصوبہ بندی کر رہا تھا۔
فلسطینی اتھارٹی کی وزارت صحت نے جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب تلکرم کیمپ پر ہونے والے فضائی حملہ میں میں 18 افراد کی ہلاکت کی اطلاع دی۔ ابتدا میں جمعہ کے روز عرب میڈیا نے اسرائیل کے گزشتہ شب کے حملے میں پانچ افراد کے مرنے کی اطاعات دی تھیں۔ بعد میں فلسطینی اتھارٹی کے اہلکاروں نے بتایا کہ اس حملے میں مرنے والوں کی تعداد 18 ہے جن میں عورتیں اور بچے بھی شامل ہیں۔
اب آئی ڈی ایف نے اپنے ذرائع سے حاصل معلومات شئیر کیں اور مرنے والوں میں کم از کم سات کے حماس اور فلسطینی اسلامی جہاد کے ارکان ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔
ان میں غیث رضوان بھی شامل ہے، جو آئی ڈی ایف کا کہنا ہے کہ اسلامی جہاد میں ایک اعلیٰ کمانڈر ہے۔ بعض فلسطینی رپورٹس نے رضوان کی شناخت الاقصیٰ شہداء بریگیڈ کے رکن کے طور پر کی ہے۔
آئی ڈی ایف کا کہنا ہے کہ جنوبی لبنان کی زمینی کارروائی میں حزب اللہ کے 250 سے زیادہ کارکن مارے گئے۔