سٹی42: فلسطین کے مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کے حملے میں ایک خاتون اور اس کی بیٹی سمیت کم از کم پانچ افراد ہلاک ہو گئے۔
اسرائیلی فوج کے ترجمان نے بتایا کہ منگل کو تلکرم پناہ گزین کیمپ میں صبح سے پہلے کی کارروائی کے دوران، ڈرون نے علاقے میں سرگرم مسلح جنگجوؤں کو نشانہ بنایا۔
گھنٹوں تک جاری رہنے والی اسرائیلی کارروائی کے دوران متعدد افراد زخمی ہوئے، فلسطینی وفا نیوز ایجنسی نے رپورٹ کیا کہ بلڈوزر سمیت 25 سے زائد فوجی گاڑیوں نے کیمپ پر دھاوا بول دیا تھا۔
فلسطین ریڈ کریسنٹ نے کہا کہ اس نے ایک 30 سالہ شخص کا پیٹ، ران اور ہاتھ میں گولی لگنے کے زخموں کا علاج کیا اور تین خواتین کو معمولی زخموں کا علاج کیا، جن میں سے ایک کی آنکھ میں گولی کا چھرا لگا تھا۔