کومل اسلم: لہوریئے جیکٹیں اور سویٹر خریدنے پر پیسے سوچ سمجھ کر خرچ کریں۔ اس سال سردی بہت تھوڑے دنوں کے لئے آئے گی اور صرف 45 دن رہے گی۔لاہور میں سردی کا موسم دیر سے شروع ہو گا اور جلدی تمام ہو جائے گا۔ آج میٹ ڈیپارٹمنٹ نے یہ اعتراف کیا ہے کہ موسمیاتی تبدیلیوں کےباعث موسم سرما کا آغاز متاثر ہوا ہے۔ ایک نینو فنامنا کے زیر اثر لاہورمیں موسم گرما کا دورانیہ بڑھ گیا ہے۔
میٹ ڈیپارٹمنٹ کے ماہرین نے سٹی 42 کو بتایا کہ رواں سال ایلنینوسسٹم موسم پراثراندازرہا ہے۔ ایلنینوسسٹم کےاثرات سے رواں سال موسم سرما کا آغاز دسمبر کے وسط سے ہو گا۔
میٹ ڈیپارٹمنٹ کے ماہرین نے بتایا کہ اس سال موسم سرماکی سردی صرف45 دن کی مہمان ہوگی۔
دسمبرکےآغازمیں موسم صرف صبح سویرےاوررات کوہی ٹھنڈارہے گا۔
شہر میں رواں ہفتے بارش کا کوئی امکان موجود نہیں ہے۔
چیف میٹرولوجسٹ پنجاب علیم الحسن نے بتایا کہآدھادسمبرگزرنے پرہواؤں کا رخ تبدیل ہوگا۔ نصف دسمبر کے بعد درجہ حرارت مزید کم ہوگا۔
علیم الحسن نے بتایا کہ چند روز بعد دوپہر کے وقت بھی درجہ حرارت کم ہوگا۔ آج پیر کے روز دو دسمبر کو شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 22 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ سٹی42 ہفتہ 30 نومبر کو دسمبر کے دوران درجہ حرارت نومبر جیسا ہی رہنے کی غیر سرکاری فور کاسٹ پہلے شائع کر چکا ہے جس کے مطابق دسمبر میں ابتدا سے آخر تک بارش ہونے کا امکان نہ ہونے کے برابر ہے اور صرف راتیں ہی خنک ہوں گی جب کہ دن کے دوران ٹمپریچر دسمبر کے آخر تک معتدل سے قدرے کم ، خنکی کی جانب معمولی مائل رہے گا۔