سابق ممبر قومی اسمبلی میاں عبدالستار انتقال کر گئے

31 Oct, 2024 | 11:42 PM

عامر سہیل : سابق ممبر قومی اسمبلی میاں عبدالستار طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے ۔ 

 فیملی ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ   میاں عبدالستار  کی نماز جنازہ چک 4 پی میں یکم نومبر بروزجمعہ 4:30 پر ادا کی جائے گی ۔  نماز جنازہ میں اہم سیاسی شخصیات کی شرکت متوقع ہے ۔ 

  میاں عبدالستار 2008 میں پاکستان پیپلز پارٹی سے ممبر قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔  میاں عبدالستار,  ایم این اے میاں غوث محمد اور سابق ایم پی اے میاں شفیع محمد کے بڑے بھائی تھے ۔ میاں عبدالستار دربار جھٹہ بھٹہ کے سجادہ نشین بھی تھے ۔ 

مزیدخبریں