ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہائی کورٹ نے سرکاری ملازموں کے تقرر، تبادلوں پر پابندی کالعدم کر دی

ہائی کورٹ نے سرکاری ملازموں کے تقرر، تبادلوں پر پابندی کالعدم کر دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف:  لاہور ہائیکورٹ نے  سرکاری ملازمین کے تقرر و تبادلوں  پر عائد پابندی کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دے دیا ۔

لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس عاصم حفیظ  پر مشتمل سنگل بنچ  نے محکمہ آبپاشی کے ملک امتیاز اور پولیس کے سب انسپکٹر سعید احمد کی درخواستوں پر حکم جاری کیا ۔ سب انسپکٹر سعید احمد نے انچارج انویسٹی گیشن میلسی سے سپیشل پروٹیکشن یونٹ میں تبادلے کو چیلنج کیا  تھا۔
محکمہ آبپاشی کے سرکل ہیڈ ڈرافٹسمین ملک امتیاز احمد نے اپنے  تبادلے کی منسوخی پر ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا۔
پنجاب حکومت کے لاء افسر نے وزیر اعلیٰ کے ملازمتوں پر پابندی کے نوٹیفکیشن کا دفاع کیا ، لیکن وہ  عدالت کو  قائل نہ کرسکے۔ عدالت نے  فریقین کے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد پنجاب حکومت کی جانب سے تقرر و تبادلوں پر  پابندی کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دے دیا