سٹی 42 : گرین لاک ڈاون کے باوجود لاہور میں فضائی آلودگی کو روکا نہ جاسکا ۔
لاہور کی فضاء خراب ہو گئی، حکومت کی جانب سے شہر میں سموگ کو روکنے کی کوشش جاری ہے، تاہم گرین لاک ڈاون کے باوجود ائیر کوالٹی انڈکس زیادہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے، مجموعی طور پر شہر کا ائیر کوالٹی انڈکس 215 ہو گیا۔
لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن 170 ، شملا پہاڑی 225 ائیر کوالٹی انڈکس ریکارڈ کیا گیا، گلبرگ میں ائیر کوالٹی انڈکس 211 اور ماڈل ٹاؤن میں 150 رکارڈ کیا گیا ، جبکہ ڈیوس روڈ ، ڈیورنڈ روڈ میں 225 رکارڈ کیا گیا ۔
حکام کی جانب سے رات میں باربی کیو فوڈ پوانٹس بند رکھنے کی ہدایت کردی گئی، گھر سے باہر جاتے ہوئے ماسک اور گلاسس کا استعمال ضروری کہا گیا ہے۔