جیل میں قیدیوں کی ملاقات میں سیاسی گفتگو پر پابندی کی شق کالعدم قرار

31 Oct, 2024 | 07:13 PM

 احتشام کیانی: جیل میں قیدیوں کی ملاقات میں سیاسی گفتگو پر پابندی کی شق کالعدم قرار دے دی گئی، اسلام آباد ہائیکورٹ نے قیدیوں کی سیاسی گفتگو پر پابندی کو آئین کی شقوں سے متصادم قرار دے دیا۔

جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے شیرافضل مروت کی درخواست پر فیصلہ جاری کیا، فیصلے میں کہا گیا ہے کہ قیدیوں کی سیاسی گفتگو پر بلینکٹ پابندی آئین کی ایسوسی ایشن اور اظہار رائے کی آزادی کی شقوں سے متصادم ہے۔ 

واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی کی سیاسی رہنماؤں سے ملاقاتوں پر پابندی کی وجہ جیل رولز کی یہ شق بتائی گئی تھی، بانی پی ٹی آئی کی ملاقاتوں پر پابندی کے بعد شق 265 کالعدم قرار دینے کی درخواست دائر کی گئی تھی۔

مزیدخبریں