ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاسپورٹ بنوانے کے خواہشمند شہریوں کیلئے خوشخبری

 پاسپورٹ بنوانے کے خواہشمند شہریوں کیلئے خوشخبری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

محمد سعد  : پاسپورٹ بنوانے کے خواہشمند شہریوں کے لیے خوشخبری ، محکمہ پاسپورٹ کی جانب سے شناختی کارڈ ایڈریس کی شرط ختم کردی گئی, اب شہری پاکستان کے کسی بھی شہر سے پاسپورٹ بنوا سکیں گے. 

پاسپورٹ رولز میں ترمیم کا مراسلہ علاقائی دفاتر کو بھیج دیا گیا، جس کے مطابق نئی پالیسی کے تحت شہریوں کو حدود کے دائرہ اختیار میں نرمی دی جائے گی، پاکستان کو کوئی بھی شہری کسی بھی شہر سے پاسپورٹ کے لیے اپلائی کر سکتا ہے، ایڈریس کی بنیاد پر پاسپورٹ بنانے کی سہولت سے انکار نہیں کیا جائے گا ۔ 

ڈی جی پاسپورٹ  مصطفی جمال قاضی کا کہنا ہے کہ فیصلہ شہریوں کو درپیش مشکلات کے پیش نظر کیا گیا، نئی پالیسی کے تحت شہری کسی بھی شہر سے پاسپورٹ بنوانے کے اہل ہونگے ۔