’ وزیراعلیٰ پنجاب خدمت اور کارگردگی پر یقین رکھتی ہیں‘

31 Oct, 2024 | 06:19 PM

سٹی 42 : صوبائی وزیر اطلاعات و نشریات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ آج صحافی اور ان کے اہل خانہ جو دعائیں دے رہے ہیں ان کی حقدار وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز ہیں۔ 

صوبائی وزیر اطلاعات و نشریات عظمیٰ بخاری نے پریس کلب میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شکرگزار ہوں اللّٰہ تعالیٰ نے اس قابل بنایا کہ صحافی برادری کے لئے کچھ کر سکوں ، میری خوشی قسمتی ہے کہ میری وزیراعلیٰ مریم نواز ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب سے درخواست کی کہ لاہور پریس کلب کی سالانہ گرانٹ بڑھائی جائے۔ میری توقعات سے بڑھ کر وزیراعلیٰ نے گرانٹ بڑھا کر پانچ کروڑ کر دی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ جتنا کام کر رہیں ہیں اسکی مثال نہیں ملتی۔ سات ماہ کے دوران 80 سے زائد عوامی فلاح کے منصوبے شروع کئے گئے ہیں۔ 

انہوں نے کہا کہ آج صحافی اور ان کے اہل خانہ جو دعائیں دے رہے ہیں ان کی حقدار وزیراعلی پنجاب ہیں، صحافی کالونی ایف بلاک کے الاٹمنٹ لیڑ ساتھ لے کر آئی ہوں۔صحافیوں کے لئے روڈا کی سکیم میں وزیراعلیٰ پنجاب نے 3200 پلاٹس کا اعلان کیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب بہت جلد خود صحافیوں کو پلاٹ کے گاغذ دیں گی۔ 

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب خدمت اور کارگردگی پر یقین رکھتی ہیں۔ حکومتوں کو مولا جٹ بننے کی بجائے لوگوں کے کام کرنا چاہیے ۔ صوبے کے لوگ وزیراعلیٰ مریم نواز کو دعائیں دے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مجھے وہ وقت یاد ہے جب دوائیاں نہ ملنے کے باعث مریض سڑکوں پر احتجاج کیا کرتے تھے۔ آج لوگوں کو گھروں کی دہلیز پر ادویات مل رہی ہیں۔ 

سیکرٹری اطلاعات محمد ہمدانی،صدر پریس کلب ارشد انصاری بھی ان کے ہمراہ ہیں۔ 

مزیدخبریں