انٹربینک میں ڈالر مہنگا

31 Oct, 2024 | 04:40 PM

سٹی 42 : انٹربینک میں امریکی ڈالر مہنگا ہوگیا ۔ 

اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 6 پیسے مہنگا ہوا، انٹربینک میں ڈالر 277.79 روپے سے بڑھ کر 277.85 روپے پر بند ہوا ۔ 

ماہرین کا کہناہے کہ درآمد بل کی طلب پر روپے کی قدر میں کمی دیکھی گئی ۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 6  پیسے اضافے سے 278.78 روپے کا ہوگیا ۔ اوپن مارکیٹ میں یورو 30 پیسے مہنگا ہوکر 301.94 روپے، یو اے ای درہم 5 پیسے اضافے سے  75.97 روپے پر پہنچ گیا ۔ اس کے علاوہ اوپن مارکیٹ میں سعودی ریال  1 پیسے کمی  سے 74.15 روپے ، برطانوی پاؤنڈ 41 پیسے کمی سے 361.23 روپے پر آگیا۔ 

مزیدخبریں