سٹی 42 : انٹربینک میں امریکی ڈالر مہنگا ہوگیا ۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 6 پیسے مہنگا ہوا، انٹربینک میں ڈالر 277.79 روپے سے بڑھ کر 277.85 روپے پر بند ہوا ۔
ماہرین کا کہناہے کہ درآمد بل کی طلب پر روپے کی قدر میں کمی دیکھی گئی ۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 6 پیسے اضافے سے 278.78 روپے کا ہوگیا ۔ اوپن مارکیٹ میں یورو 30 پیسے مہنگا ہوکر 301.94 روپے، یو اے ای درہم 5 پیسے اضافے سے 75.97 روپے پر پہنچ گیا ۔ اس کے علاوہ اوپن مارکیٹ میں سعودی ریال 1 پیسے کمی سے 74.15 روپے ، برطانوی پاؤنڈ 41 پیسے کمی سے 361.23 روپے پر آگیا۔