ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعظم کی قطری ہم منصب سے ملاقات، مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کی دعوت

وزیراعظم کی قطری ہم منصب سے ملاقات، مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کی دعوت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈٖیسک:  وزیراعظم شہباز شریف نے قطری ہم منصب شیخ محمد بن عبدالرحمان الثانی سے ملاقات کی ہے۔

دوحا میں ہونے والی ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تعلقات، تجارت اور سرمایہ کاری پر تبادلہ خیال کیا جبکہ توانائی اور ثقافتی شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بھی گفتگو ہوئی، وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان کی اقتصادی ترقی میں قطر کے تعاون کو سراہا۔

ملاقات کے دوران دونوں ممالک نے اقتصادی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا اور چیلنجز سے نمٹنے کیلئے پرامن حل اور باہمی تعاون کی ضرورت پر زور دیا، وزیراعظم نے غزہ پر مؤقف اور خطے میں امن و استحکام کے فروغ کیلئے قطر کی کوششوں کو بھی سراہا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے قطر کے انسانی ہمدردی کے اقدامات اور سفارتی کوششوں کی تعریف کی، انہوں نے مذاکرات کی سہولت کاری اور علاقائی تنازعات کے منصفانہ حل کیلئے قطر کے کردار کو سراہا۔

قطری وزیر اعظم نے خطے میں پاکستان کی سٹرٹیجک اہمیت اور پاکستان کے ساتھ تعلقات کو مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا، قطری وزیراعظم نے افغانستان سمیت خطے میں امن کے فروغ کیلئے پاکستان کیساتھ مل کر کام کرنے کے خواہش بھی ظاہر کی۔

دونوں رہنماؤں نے ترقی کے نئے شعبوں کی نشاندہی کرنے کیلئے اعلیٰ سطح کے وفود کے تبادلے جاری رکھنے پر اتفاق کیا، وزیراعظم شہبازشریف نے قطری سرمایہ کاروں کو پاکستان کی زراعت، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور سیاحت میں سرمایہ کاری کی دعوت بھی دی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے غیر ملکی سرمایہ کاروں کیلئے سازگار ماحول فراہم کرنے کیلئے پاکستانی حکومت کے عزم اور حکمت عملی سے قطری وزیراعظم کو آگاہ کیا۔