ویب ڈیسک: راولپنڈی کی تحصیل کہوٹہ کے پہاڑ کے گڑھے میں پھنسے بارہ سالہ لڑکے کو سترہ گھنٹے کی طویل کوششوں کے بعد نکال لیا گیا۔
واضح رہے تحصیل کہوٹہ میں جھمیترا گاؤں کا رہائشی 12 سال کا بچہ پہاڑوں پر بکریاں چراتے ہوئے پتھریلے سوراخ میں پھنس گیا تھا۔
ریسکیو حکام کا کہنا تھا کہ پتھریلے ہول کے اندر ہی بچے کو ڈریپ لگا دی گئی تھی۔ اب تازہ اطلاعات کے مطابق لڑکے کو باحفاظت نکال لیا گیا۔
پہاڑ کے گڑھے میں پھنسے بچے کو ریسکیو کرنے کے لئے17 گھنٹے تک آپریشن جاری رہا۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ لڑکے کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے