فاران یامین: قائد اعظم انڈسٹری اسٹیٹ میں زیر تعمیر فیکٹری میں حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں کرین سے گرنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔
پولیس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ گرین سے گرنے والے شخص کو زخمی حالت میں جناح ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم ہسپتال منتقل سے قبل ہی وہ جاں بحق ہوگیا۔
جاں بحق شخص کی شناخت 52 سالہ رمضان کے نام سے ہوئی جو کہ مزدوری کے لئے بہاولنگر سے آیا ہوا تھا، پولیس نے قانونی کارروائی کے بعد لاش مردہ خانہ منتقل کر دی۔