ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب حکومت نے سموگ کو آفت قرار دے دیا

پنجاب حکومت نے سموگ کو آفت قرار دے دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:  پنجاب حکومت نے اسموگ کو آفت قرار دے دیا، باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

 پنجاب نیشنل کلائمیٹ ایکٹ 1958 کے سیکشن 3 کے تحت اسموگ کو آفت قرار دیا گیا، صوبے بھر کے تمام ڈی سیز کو ریلیف کمشنرز کے اختیارات سونپ دیے گئے۔

  پنجاب حکومت کے نوٹیفکیشن کے مطابق ڈی سیز اسموگ کنٹرول کرنے کے لئے ضروری اقدامات کرنے کے مجاز ہوں گے، فصلوں کی باقیات، سالڈ ویسٹ، کوڑا کرکٹ، شپانگ بیگز، ٹائر اور پلاسٹک جلانے پر پابندی ہو گی۔

 غیر معیاری ایندھن کی فروخت اور استعمال پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے، اس کے علاوہ ٹریفک رکاوٹ کا باعث بننے والی پارکنگز کا خاتمہ کیا جائے گا، پانی کے بغیر سٹون کرشرز کے استعمال پربھی پابندی عائدکی گئی ہے۔

 ایمیشن کنٹرول سسٹم کے تحت صنعتی یونٹس چلانے پر پابندی ہو گی، سڑکوں سے تجازات کا خاتمہ یقینی بنایا جائے گا، ترجمان کے مطابق دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں اور انڈسٹریل یونٹس کے خلاف بھی سخت کریک ڈاؤن کیا جائے۔