ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 تیز رفتار کار کی ٹکر سے زخمی ہونے والے 2 بھائی دوران علاج دم توڑ گئے

 تیز رفتار کار کی ٹکر سے زخمی ہونے والے 2 بھائی دوران علاج دم توڑ گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:لاہور کے علاقے کیولری گراؤنڈ میں چند دن پہلے تیز رفتار کار کی ٹکر سے زخمی ہونے والے 2 نوجوان بھائی دوران علاج دم توڑ گئے۔

پولیس کے مطابق 20 سالہ نورالحسن اور 18 سالہ محمودالحسن 21 اکتوبر کو کیولری گراؤنڈ کے علاقے میں تیز رفتار کار کی ٹکر سے زخمی ہوگئے تھے۔

پولیس نے بتایا کہ حادثہ اس وقت پیش آیا تھاجب وہ شیخوپورہ سے فوج میں بھرتی کے لیے لاہور پہنچے تھےاور سڑک پار کر رہے تھے کہ  تیز رفتار کار نے ٹکر مار دی۔ دونوں بھائیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ 10 دن تک موت و حیات کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد دم توڑ گئے۔

پولیس  کہنا ہےکہ کارسوار خاتون کی شناخت ایشا رضوان کے نام سے ہوئی جس کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔