مرغی کی قیمت میں مزید کمی, فی کلو کتنے کا ہوگیا ؟

31 Oct, 2024 | 10:56 AM

عامر بھٹی: برائلرمرغی کا گوشت مزید سستا ہو گیا ، لاہور میں فی کلو قیمت میں مزید  19 روپے کی کمی ہو گئی۔

مرغی کا گوشت مزید  19 روپےسستا ہونے سےگوشت کی فی کلو قیمت 500روپے مقرر کی گئی ہے، زندہ برائلر مرغی کی قیمت میں بھی نمایاں کمی ہوئی ہے۔

 زندہ برائلر مرغی کی  فی کلو قیمت میں 10 روپے کی کمی ہونے سے  زندہ برائلرمرغی کی پرچون قیمت 348روپے فی کلو جبکہ زندہ برائلر مرغی کی تھوک قیمت 334روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے۔

 فارمی انڈوں کے مہنگے ہونے کا سلسلہ جاری ہے، انڈے مزید ایک روپے مہنگا ہونے سے 318 روپے فی درجن کی سطح پر پہنچ گئے ہیں۔

یاد رہے کہ مرغی کے گوشت کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری ہے، چار دنوں میں مرغی کی قیمت میں 65 روپے کی کمی ہو گئی ہے۔

مزیدخبریں