ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خطرے کی گھنٹی بج گئی، ملک میں پولیو کیسز کی مجموعی تعداد 43 تک جاپہنچی

خطرے کی گھنٹی بج گئی، ملک میں پولیو کیسز کی مجموعی تعداد 43 تک جاپہنچی
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:پاکستان میں پولیو وائرس بے قابو ہو چکا ہے کیونکہ کیسز کثرت سے رپورٹ ہو رہے ہیں، بلوچستان کے علاقے چاغی سے تعلق رکھنے والا ایک بچہ اس مرض کے نتیجے میں معذور ہوا۔

نجی اخبار کی رپورٹ کے مطابق 5 سالہ بچی میں وائرس مثبت آنے کے بعد رواں برس ملک بھر اب تک رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد 43 تک جا پہنچی ہے۔

نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ میں انسداد پولیو کی ریجنل ریفرنس لیبارٹری کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ 43 ویں وائلڈ پولیو وائرس ٹائپ (ون) کیس کی تصدیق ہوئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ بلوچستان کے ضلع چاغی سے رپورٹ ہونے والا پولیو کا پہلا کیس ہے اور رواں سال پاکستان کا مجموعی طور پر 43 واں کیس ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ اب تک بلوچستان سے 22، سندھ سے 12، خیبرپختونخوا سے 7 اور پنجاب اور اسلام آباد سے ایک، ایک کیس رپورٹ ہوا ہے۔

 یہ بات قابل ذکر ہے کہ اس وقت ملک میں 28 اکتوبر سے 3 نومبر تک ایک مہم جاری ہے جس کا مقصد 5 سال سے کم عمر کے ساڑھے 4 کروڑ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانا ہے۔

عہدیدار نے بتایا کہ یہ والدین کے لیے اہم ہے کہ وہ اس ملک گیر پولیو ویکسینیشن مہم کے دوران پولیو کے قطرے پلوانے کے لیے اپنے دروازے کھولیں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ تمام بچوں کو پولیو کے تباہ کن اثرات سے محفوظ رکھنے کے لیے پولیو ویکسین کے دو قطرے پلائے جائیں۔

بلوچستان کے تمام 36 اضلاع میں ویکسینیشن مہم کے درمیان، چاغی میں رواں سال کا پہلا کیس رپورٹ ہوا۔