ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لبنان میں فوج کے بڑے جانی نقصان کے بعد اسرائیل حزب اللہ سے جنگ بندی پر تیار

لبنان میں فوج کے بڑے جانی نقصان کے بعد اسرائیل حزب اللہ سے جنگ بندی پر تیار
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)لبنان میں اسرائیلی فوج کے بڑے جانی نقصان کے بعد اسرائیل حزب اللہ سے جنگ بندی پر تیار ہوگیا۔

 اسرائیلی سرکاری میڈیا کی جانب سے جنگ بندی تجویز کا مسودہ نشر کردیا گیا ہے، مسودے میں اسرائیل اور لبنان سے اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل درآمد کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

 لبنان میں اسرائیل کو زمین کارروائیوں میں غیرمعمولی جانی نقصان ہوا ہے جس کے بعد اب تل ابیب جنگ بندی پر آمادہ ہوگیا ہے اور اس پیش رفت کے متعلق، نگران لبنانی وزیراعظم نجیب میقاتی نے آگاہ کیا کہ امید ہے چند گھنٹوں میں جنگ بندی ہوجائے گی۔

 مجودہ مسودے کے تحت اسرائیل جنگ بندی کے بعد لبنان سے اپنی فوج واپس بلا لے گا، 60روزہ جنگ بندی کے دروان مکمل عمل درآمد کو حتمی شکل دی جائے گی۔

 مسودے کے مطابق اسرائیلی فوج کے انخلا کے ساتھ ہی لبنانی فوج کی تعیناتی شروع ہو جائے گی، جنگ بندی معاہدہ کی نگرانی لبنانی فوج کرے گی، حزب اللہ اور حماس نے اپنے تعلقات کا اظہار بہت دیر بعد کیا۔

 جنگ بندی کی خبروں پر وائٹ ہاوس نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اسرائیل لبنان جنگ بندی سے متعلق رپورٹس اور مسودے زیرگردش ہیں مگر یہ مذاکرات کی عکاسی نہیں کرتے۔

 رپورٹس کے مطابق اسرائیل بھاری جانی نقصان کے سبب حزب اللہ کو دریائے لطانی سے دور دھکیلنے سے دستبردار ہو رہا ہے۔

 فلسطینی میڈیا کا کہنا ہے کہ رواں ماہ لبنان اور غزہ میں حماس اور حزب اللہ کے ہاتھوں 62 اسرائیلی فوجی ہلاک ہوچکے ہیں۔