ڈیفرنٹلی ایبلڈ سٹوڈنٹس کی خوبصورت اجتماعی ایمبرائیڈری کی غیر معمولی ورکشاپ

31 Oct, 2024 | 12:38 AM

Waseem Azmet

ثمرہ فاطمہ:  بی این یو اور لاہور بینالے فاؤنڈیشن کی ویمنی فیسٹو کے اشتراک سے "وی مینڈ"کے عنوان سے ایک شاندار تخلیقی  ورکشاپ وائی ایم سی اے لاہور کے ہال میں ہوئی جس میں  لاہورکے10 سکولز سے خصوصی بچوں نے مل کر ایمبرائیڈری کے خوبصورت کولاج بنائے۔

سٹوڈنٹس نے سلائی کڑھائی،پیچ ورک اورفیبرک اپ سائیکلنگ میں حصہ لیا۔
 
بی این یو اور لاہور بینالے فاؤنڈیشن نے وویمن ایفسٹو کے اشتراک سے ورکشاپ کا اہتمام کیا۔۔ورکشاپ کاعنوان "وی مینڈ"رکھا گیا۔۔ لاہور کے 10 سکولز سے خصوصی بچوں نے شرکت کی ۔۔ سلائی کڑھائی، پیچ ورک اور فیبرک اپ سائیکلنگ میں حصہ لیا۔ 

بیکن ہاؤس ک یونیورسٹی کے ڈیپارٹمنٹ آف ٹیکسٹائل اینڈ فیشن ڈیزائین کی  ہیڈ آف ڈیپارٹپروفیسر کرن خان  نے بتایا کہ لاہور ویئانالے کے لئے اس پروجیکٹ ورکشاپ کا آئیڈیا یہ ہے کہ  سٹوڈنٹس، مختلف ادارے اور کمیونٹیز  اکٹھے ہو کر "سو اینڈ پیچ اینڈ ایمبراڈ ر ٹوگیدر" ؛ ہر کپڑا اپنی داستان ساتھ لاتا ہے،  پرسنل، انٹر جنریشنل اور پولیٹیکل ڈسکورس کے تین تھیمز کو لے کر ہم نے  شرکا سے کہا کہ اپنے اپنے پیس آف فیبرک کو ایک جگہ جوڑیں اور دیکھیں کہ کیا بنتا ہے۔ 

یہاں ہم نے کئی سپیشل کمیونٹیز اور آرٹیزنز نے مل کر کام کیا، یہاں ہر طرح کی انکلیوسِویٹی کو فروغ ملا، یہاں ایسے سٹوڈنٹس بھی تھے جو دیکھنے سے محروم ہیں، ایسے بھی جو سننے سے قاصر ہیں، اور دیگر ڈیفرینٹلی ایبل سٹوڈنٹ بھی؛ سب نے مل کر گریٹ آرٹ پِیس تخلیق کئے۔

 اس ورکشاپ کے ذریعے خصوصی بچے جن کو ہنر  سیکھنے کی لگن ہے، ان کو ایکسپوژر ملا اور ان کا حوصلہ بڑھا۔ 

انسٹرکٹر انعم خرم نے بتایا  کہ ڈیفرنٹلی ایبل سٹوڈنٹس کے ساتھ اس  ورکشاپ میں دس سکولوں کے  ڈیفرنٹلی ایبل (سپیشل) بچوں نے حصہ لیا، یہ ایک سوئنگ سٹچنگ ایکٹیوٹی ہے جس میں تمام شرکا کوئی نہ کوئی ایمبرائیڈری پیس تیار کرتے ہیں اور پھر گروپ کے  سب لوگ اپنے اپنے ٹکڑے جوڑ کر ایک ایمبرائیڈڈ آرٹ پیس بناتے ہیں۔  ورکشاپ میں شامل بچوں نے اپنی اپنی خداداد  صلاحیتوں کے جوہردکھاتے ہوئے خوبصورتی سے  کاڑھے ہوئے مختلف کپڑوں کوجوڑتے ہوئے70فٹ لمبا فیبرک ڈیزائن  تیار کیا۔

فحرین کا کہنا تھا ورکشاب کا مقصد کو خصوصی بچوں کو ہنر دینا ہے ،تا کہ وہ مستقبل میں ملک کیلئے کردار ادا کر سکیں۔

ورکشاپ کو سٹوڈنٹس، ان کے پیرنٹس اور  شریک تنظیموں کے ارکان اور مہمانوں نے بہت دلچسپی سے دیکھا۔

شرکاء نے ورکشاپ کے انعقاد کو خوش آئند قرار دیا ۔

تصاویر:  احمر علی 

مزیدخبریں