ویب ڈیسک: برائلر مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، لاہور میں برائلر مرغی کا گوشت 8 روپے مزید سستا ہو گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پرچون سطح پر برائلر مرغی کے گوشت کی فی کلو قیمت میں8 روپے کی کمی سےنئی قیمت 471روپے ہو گئی ہے, جبکہ اور زندہ برائلر مرغی کی قیمت 5 روپے کی کمی کے بعد314روپے فی کلوتک آگئی ہے۔ اس کے علاوہ فارمی انڈوں کی قیمت ایک روپے اضافے سے327روپے فی درجن کی سطح پر رہی ۔
لاہور ؛ برائلر مرغی کا گوشت 8 روپے سستا
31 Oct, 2023 | 10:03 PM