کراچی سے کشمیر تک پاکستان پیپلزپارٹی ایک زندہ حقیقت ہے، آصف علی زرداری

31 Oct, 2023 | 09:02 PM

This browser does not support the video element.

ویب ڈیسک: پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کے صدر آصف علی زرداری سے زرداری ہاؤس میں نواب شاہ کےعمائدین کی ملاقات ہوئی۔ 

سابق صدر مملکت آصف زرداری کے ہمراہ طارق مسعود آرائیں، حاجی علی حسن زرداری، علی اکبر جمالی ودیگر موجود تھے۔ 

صدر زرداری نے نواب شاہ کے عمائدین وزعماء پر مشتمل وفد سے آئندہ عام انتخابات اور سیاسی حکمت عملی سے متعلق تجاویز کو سنا۔ آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی عوام کی خدمت پر یقین رکھتی ہے۔ سندھ میں پاکستان پیپلزپارٹی کی مسلسل انتخابی کامیابیاں عوام کے اعتماد کا ہی مظہر ہیں۔  کراچی سے کشمیر تک پاکستان پیپلزپارٹی ایک زندہ حقیقت ہے۔ عوام کی حمایت سے پاکستان پیپلزپارٹی انشاء اللہ عوامی حکومت قائم کرے گی۔ 

ملاقات میں چوہدری عبدالقیوم آرائیں، چوہدری ایوب راجپوت، حاجی شعیب آرائیں، چوہدری ایوب جٹ، عاشق زرداری ودیگر بھی موجود تھے۔ 

مزیدخبریں