اوگرا نے ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کردی

31 Oct, 2023 | 06:29 PM

اشرف خان: عوام کیلئے خوشخبری، اوگرا نے ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کردی۔

 تفصیلات کے مطابق اوگرا نے ایل پی جی کی نومبر کیلئے فی کلو قیمت میں 9 روپے 95 پیسے کمی کی ہے جس کے بعد ایل پی جی کی فی کلو قیمت 260 روپے 98 پیسے سے کم ہوکر 251 روپے 3 پیسے فی کلو ہوگئی ہے۔ اسی طرح گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 117 روپے 47 پیسے کی کمی ہوئی۔

 اوگرا نے نومبر کیلئے 11عشاریہ 8 کلو گرام سلنڈر کی قیمت 2 ہزار 9 سو 62 روپے 17 پیسے مقرر کردی جبکہ اکتوبر میں گھریلو سلنڈر کی قیمت 3 ہزار 79 روپے 64 پیسے تھی۔

مزیدخبریں