نگران وزیر اعظم کا وزیراعلیٰ پنجاب کے ہمراہ زیرتعمیر مختلف شاہراؤں کا دورہ

31 Oct, 2023 | 04:49 PM

This browser does not support the video element.

در نایاب: نگران وزیر اعظم انوارالحق کاکڑ نے وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کے ہمراہ  امامیہ فلائی اوورز منصوبے اور رنگ روڈ کے زیر تعمیر جنوبی حصے ایس ایل تھری کا دورہ کیا۔ 

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم انوارالحق کاکڑ کو  امامیہ فلائی اوورز پراجیکٹ پر ہونے والی پیشرفت کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ وزیر اعظم نے پراجیکٹ پر کام کی رفتار تیز کرنے کی ہدایت کی۔  انوارالحق کاکڑ  نے کہا کہ  15 دسمبر کو  منصوبے کا افتتاح کرنے دوبارہ لاہور آوں گا۔

بعدازاں انوار الحق کاکڑ نے وزیراعلیٰ محسن نقوی کے ہمراہ رنگ روڈ کے زیر تعمیر جنوبی حصے ایس ایل تھری کا بھی دورہ کیا۔ وزیراعظم  کو لاہور رنگ روڈ کی تعمیر کے منصوبے کے حوالے سے بریفنگ دی گئی کہ رنگ روڈ کے 8 کلومیٹر لمبے جنوبی حصے (SL-3) کی تعمیر 30 جنوری 2024 تک مکمل ہو جائے گی، اس منصوبے کی تکمیل سے جنوبی پنجاب سے آنے والی ٹریفک کے دباؤ میں خاطر خواہ کمی آئے گی۔  

وزیراعظم نے ترقیاتی منصوبوں پر پیشرفت کے لیے پنجاب حکومت کی کاوشوں کو سراہا۔ 

مزیدخبریں