لاہور ؛ منشیات فروخت کرنیوالا بدنام زمانہ 5 رکنی گروہ گرفتار

31 Oct, 2023 | 02:54 PM

عابد چودھری : شہرکےمختلف علاقوں میں منشیات فروخت کرنیوالا بدنام زمانہ 5 رکنی گروہ گرفتار کرلیا گیا۔ 

ایس پی آرگنائزڈ کرائم یونٹ ساؤتھ آفتاب احمد پھلروان کی ہدایت پر پولیس کی جانب سے شہر کے مختلف علاقوں میں منشیات فروش کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی گئی، کارروائی کے دوران مختلف علاقوں میں منشیات فروخت کرنیوالے بدنام زمانہ 5 رکنی گروہ کو گرفتار کرلیا گیا۔ 
ملزمان میں کاشف نواز، اسحاق خان،عادل محمود،ریاست علی اورشمیم اختر شامل ہیں۔ گرفتارملزمان کےقبضہ سے66کلومنشیات برآمد ہوئیں، منشیات میں41کلو افیون ، 24 کلو چرس اور 1کلو آئس برآمد ہوئی۔ 

مزیدخبریں