کوئی بھی ملک مہنگی گیس خرید کر سستی فروخت نہیں کر سکتا، گیس تو مہنگی ہو گی، مصدق ملک

31 Oct, 2023 | 01:14 PM

ویب ڈیسک: مسلم لیگ ن کے رہنما مصدق ملک کا کہنا ہے کہ گیس کی قیمتیں سب کے لیے نہیں بڑھیں۔

 مصدق ملک نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ کوئی بھی ملک مہنگی گیس خرید کر سستی فروخت نہیں کر سکتا، گیس تو مہنگی ہو گی۔ فرٹیلائزر کے کارخانوں کو ابھی بھی 200 روپے کی گیس دے رہے ہیں، سعودی عرب ، قطر  کارخانوں کو 2 سے 4 ڈالر کی گیس دیتا ہے۔ پاکستان میں فرٹیلائزر کے کارخانے 50 فیصد منافع کما رہے ہیں جبکہ دنیا میں فرٹیلائزر کے کارخانے 7 فیصد منافع کماتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کہتا ہے مہنگی گیس خرید کر سستی نہ بیچیں۔

واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے گیس کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دے دی ہے۔ گیس کی نئی قیمتوں کا اطلاق یکم نومبر سے ہو گا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ماہانہ 25 سے 90 مکعب میٹر تک گیس کے پروٹیکٹڈ صارفین کے لیے قیمت نہیں بڑھائی گئی تاہم پروٹیکٹڈ صارفین کے لیے فکس چارجز 10 روپے سے بڑھا کر 400 روپے کر دیے گئے ہیں۔

مزیدخبریں