پولیس اسٹیشن پر مسلح افراد کا حملہ، کانسٹیبل سمیت 5 افراد جاں بحق

31 Oct, 2023 | 11:47 AM

عیسیٰ ترین: صوبہ بلوچستان کے شہر تربت میں پولیس اسٹیشن پر مسلح افراد نے حملہ کر دیا جس میں ایک پولیس کانسٹیبل اور 4 مزدور جاں بحق ہو گئے۔

 تربت پولیس کے مطابق تربت سے ملحقہ نواحی علاقے ناصر آباد میں پولیس اسٹیشن پر نامعلوم مسلح افراد نے دھاوا بول دیا، فائرنگ کے نتیجہ میں ایک پولیس اور 4 مزدور موقع پر جاں بحق ہو گئے۔

 پولیس کا مزید کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والے چاروں مزدوروں کا تعلق صوبہ پنجاب کے شہر مظفرگڑھ سے بتایا جا رہا ہے، افسو س ناک  واقعے کے بعد پولیس سمیت دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچ گئے ہیں اور قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

مزیدخبریں