ورلڈکپ2023؛ بنگلہ دیش کیخلاف قومی ٹیم میں 3 بڑی تبدیلیوں کا امکان

31 Oct, 2023 | 11:40 AM

(ویب ڈیسک)  ورلڈ کپ2023  پاکستان کرکٹ ٹیم اپنا ساتواں میچ آج بنگلہ دیش کے خلاف کھیلے گی جس میں قومی ٹیم میں  3 تبدیلیوں کا امکان ہے۔

آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 کے 31 ویں میچ میں پاکستان ٹیم اپنے ساتویں میچ میں آج بنگلادیش سے ٹکرائے گی جو کہ کولکتہ کے ایڈن گارڈنز میں کھیلا جائے گا، میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ڈیڑھ بجے شروع ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق بنگلادیشن کے خلاف میچ کے لیے پاکستان ٹیم میں 3 تبدیلیوں کا امکان ہے، میچ میں فخر زمان کی واپسی ہوگی، فخر زمان گھٹنے کی انجری کا شکار تھے، انہیں امام الحق کی جگہ ٹیم میں شامل کیے جانے کا امکان ہے جبکہ آل راؤنڈر محمد نواز کی جگہ سلمان علی آغا کو میدان میں اتارے جانے کی اطلاعات بھی ہیں، نواز اب تک 5 میچز میں صرف 81 رنز بناسکے اور صرف 2 وکٹیں ہی حاصل کی ہیں، اگر سلمان علی آغا میدان میں اتریں تو یہ ان کا پہلا ورلڈ کپ میچ ہوگا اور تیسرا کھلاڑی نائب کپتان شاداب خان جو پچھلے میچ میں کنکشن کا شکار ہوئے تھے، بنگلا دیش کے خلاف میچ میں آرام کرسکتے ہیں۔

ٹیم منیجمنٹ ان کو رواں ہفتے مکمل ریسٹ کرانے پر غور کررہی ہے، ان کی جگہ اسامہ میر فائنل الیون کا حصہ ہوسکتے ہیں۔

مزیدخبریں