پانچ بچوں کی ماں پر تیزاب پھینک دیا گیا

31 Oct, 2023 | 10:01 AM

Imran Fayyaz

 (ویب ڈیسک) دیپالپور سے ملعقہ گاؤں میں تیزاب گردی کا افسوس ناک واقع پیش آیا، نامعلوم افراد نے 5 بچوں کی ماں پر تیزاب پھینک دیا۔

 دیپالپور کے نواحی علاقے بھومن شاہ میں نامعلوم ملزمان نے 5 بچوں کی ماں پر تیزاب پھینکا، خاتون گھر میں اکیلی تھی تو کسی نے ذاتی رنجش کی بنا پر تیزاب پھینک دیا جس سے خاتون کے دونوں ہاتھ زخمی ہو گئے، متاثرہ خاتون کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا، خاتون کی شناخت شہیداں بی بی کے نام سے ہوئی ہے۔

 دوسری جانب خاتون کے بھائی کا کہنا ہے کہ خاتون پر تیزاب پھینکنے میں سسرال اور ہمسائے کا ہاتھ ہو سکتا ہے، صبح 9 بجے یہ واقع پیش آیا جب میری بہن گھر میں اکیلی تھی، تیزات کی وجہ سے میری بہن کے دونوں ہاتھ زخمی ہوئے اور چہرہ بھی متاثر ہوا۔

 متاثرہ خاتون کے بھائی نے ڈی پی او اوکاڑہ سے استدعا کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں انصاف دیا جائے کیونکہ میں معذور ہوں اور میں تھانے کچہری کے چکر نہیں لگا سکتا، لہٰذا ہم پر رحم کیا جائے اور ملزمان کو سزا دی جائے۔

مزیدخبریں