ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعلیٰ پنجاب کا صدف نعیم کے اہل خانہ کیلئے بڑا اعلان

pervaiz elahi
کیپشن: pervaiz elahi
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی نے شہید صحافی صدف نعیم کے اہل خانہ کو 50 لاکھ چیک خاوند اور بیٹی کو سرکاری ملازمت دینے کااعلان کر دیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے شہید ہونیوالی صحافی کی بیٹی اور بیٹے سے ملاقات کی اور مرحومہ کے اہلخانہ کیساتھ دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔اس موقع پر انہوں نے شہید صدف نعیم کی بیٹی کو 50لاکھ روپے مالی امداد کا چیک اور ان کی بیٹی کو سرکاری ملازمت دینے کااعلان کیا۔

اس کے علاوہ وزیراعلیٰ نے مرحومہ کے خاوند کو بھی سرکاری محکمے میں فوٹو گرافر کی ملازمت دینے کااعلان کیا۔وزیراعلیٰ کی جانب سے مرحومہ کی صحافت میں خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔