وزیراعظم نے کسانوں کیلئے تاریخی پیکج کا اعلان کر دیا  

31 Oct, 2022 | 06:23 PM

Imran Fayyaz

(ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے ڈی اے پی کھاد کی قیمت میں2500روپے کمی کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ سیلاب سے40لاکھ ایکڑ پر کھڑی فصلیں تباہ ہوئیں،زرعی ترقی کیلئے کسانوں کے مسائل کا حل ضروری ہے،کسانوں کیلئے1800ارب روپے کے قرضے دیئے جائیں گے۔

اسلام آباد میں کسان پیکج کے حوالے سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعظم شہبازشریف نے کہاکہ اتحادی حکومت کی مشاورت سے کسانوں کو نیا پیکج دے رہے ہیں،زرعی شعبے میں کام کرنیوالے نوجوانوں کو50ارب روپے فراہم کئے جائیں گے،ان کاکہناتھا کہ سیلاب متاثرہ علاقوں میں چھوٹے کسانوں کے قرضے معاف کررہے ہیں۔

مزیدخبریں