ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرکاری ملازمین کے لئے بری خبر

سرکاری ملازمین،میڈیکل الاؤنس، محکمہ خزانہ پنجاب ،سٹی42
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی رامے)پنجاب میں سرکاری ملازمین کے لیے میڈیکل الائونس ختم کرنے کی سفارشات، محکمہ خزانہ پنجاب نے سفارشات پنجاب حکومت کو پیش کردیں۔

پنجاب میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پینشن میں اضافے کے باعث صوبائی خزانے پر بوجھ بڑھتا جارہا ہے جس میں کمی لانے کے لیے بیشتر ریفارمز کی سفارشات کی گئی ہیں، ذرائع نے بتایا ہے کہ پنجاب میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اب میڈیکل الائونس ختم کرنے کی سفارشات کی گئی ہیں،اگر حکومت ان سفارشات کی منظوری دیتی ہے تو سرکاری ملازمین کو تنخواہ میں میڈیکل الائونس نہ دینے سے 19 ارب روپے کی سالانہ بچت ہوگی۔

ذرائع محکمہ خزانہ کے مطابق میڈیکل الائونس کی بجائے صحت کارڈ پر انشورنس منتقل کرنے کی تجویز ہے،دوسری جانب آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن کے قائدین کا کہنا ہےحکومت کے اس فیصلے کوتسلیم نہیں کریں گے۔