(شہزاد خان ابدالی)عوامی سواری، مگر عوامی قوت خرید سے باہر ہوگئی ، ہنڈا اٹلس نے موٹرسایئکل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا ،شہری پریشان ، قیمتیں بڑھنے پر سیخ پا ہوگئے۔
عوامی سواری زمین پر مگراس کی قیمتیں آسمان پر پہنچ گیئں، بائیکس بنانے والی کمپنیوں نے بائیکس کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔ ہنڈا نے بائیکس 5 سے 15 ہزار تک مہنگی کردیں۔ ہنڈا سی ڈی 70 سی سی 5 ہزار بڑھکر 1لاکھ 21 ہزار500 کی ہوگئی ہے،ہنڈا سی ڈی ڈریم 5 ہزار اضافے سے 1 لاکھ 29 ہزار 500 کی ملے گی ۔ ہنڈا پرائیڈر 6 ہزاراضافے سے 1 لاکھ 61 ہزار 900 کی ملے گی۔
اسی طرح ہنڈا سی جی 125 سی سی 6 ہزار بڑھکر 1 لاکھ 85 ہزار 900 کی ہو گئی۔ ہنڈا سی جی سیلف سٹارٹ 9400 بڑھ کر 2 لاکھ 19 ہزار 500 روپے میں دستیاب ہوگی،ہنڈاسی بی ایف 15 ہزار اضافہ سے 3 لاکھ 53 ہزار900 کی ہوگی ہے اورہنڈاسی بی ایف سپیشل 15 ہزار بڑھکر3 لاکھ 57 ہزار 900 کی ملے گی۔
شہریوں نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا کہ موٹربائیکس بنانے والی کمپنیوں کو قیمتیں بڑھانے سے روکا جائے تاکہ عوامی سواری عوام کی دسترس میں ہو۔
ہنڈا نے موٹرسائیکلیں پھر مہنگی کر دیں، قیمتوں میں بڑا اضافہ
31 Oct, 2022 | 05:13 PM