ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہری تیار رہیں،ایل پی جی سلنڈر سے متعلق بڑی خبر آ گئی

ایل پی جی سلنڈر،سوئی ناردرن، گیس کمپنی ،سٹی42
کیپشن: Lpg cylinder,file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شاہد ندیم سپرا) سوئی ناردرن گیس کمپنی نے یکم نومبر سے صارفین کو ایل پی جی سلنڈر فروخت کرنے کا فیصلہ کر لیا، لاہور رہجن کے تمام دفاتر سے بکنگ کروانے والے صارفین کو کل سے ہوم ڈلیوری شروع ہو جائیگی۔

ذرائع نے بتایا کہ ایل پی جی سلنڈرز کی پہلی کھیپ سوئی ناردرن گیس کمپنی کے سپرد کر دی گئی ہے، صارفین ایل پی جی سلنڈر کے حصول کے لئے سات ہزار پانچ سو رروپے سیکیورٹی ادا کریں گے  جبکہ گیارہ کلو آٹھ سو گرام گیس کی قیمت  2375روپے مقرر کی گئی ہے، صارفین منگل کے روز سوئی ناردرن گیس کمپنی کے تمام دفاتر سے سلنڈر خرید سکیں گے جبکہ بکنگ کروانے والے صارفین کو دس کلو میٹر کے فاصلے پر فری ہوم ڈلیوری کی سہولت بھی دی جائیگی۔

صارفین نے ہزاروں کی تعداد میں سوئی ناردرن کو درخواستیں جمع کروا رکھی ہیں، پہلی کھیپ میں نومبر کے دوران 16 ہزار ایل پی جی سلنڈرز فروخت کئے جائیں گے تاکہ کم پریشر والے علاقے میں صارفین کو کھانا پکانے میں آسانی ہو۔