ویب ڈیسک:چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے توہین عدالت کیس میں سپریم کورٹ میں جواب جمع کرا دیا۔
سابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے سپریم کورٹ میں جمع کرائے گئے جواب میں کہا گیا ہے کہ 25 مئی لانگ مارچ میں پی ٹی آئی قیادت کی میری طرف سے کرائی کسی یقین دہانی کا علم نہیں ہے۔
عمران خان کے تحریری جواب میں کہا گیا ہے کہ عدلیہ کا بہت احترام کرتا ہوں، سپریم کورٹ کے کسی حکم کی خلاف ورزی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔اس کے علاوہ عمران خان نے تفصیلی جواب جمع کرانے کے لئے عدالت سے 3 نومبر تک کی مہلت مانگ لی ہے۔