ویب ڈیسک:چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان صحافی صدف نعیم کی رہائش گاہ پہنچے، جہاں انہوں نے ان کے اہل خانہ سے تعزیت کی۔
اس سے پہلے رہنما تحریک انصاف اسد عمرنے اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان کے ہمراہ صحافی صدف نعیم کے گھر حاضری دی تھی، اسد عمر نے ٹوئٹ کی کہ ابھی صدف نعیم کے اہل خانہ کے ساتھ تعزیت کے لئے ملاقات ہوئی، اللہ مرحومہ کی مغفرت کرے اور اہلِ خانہ کو صبر جمیل عطا کرے۔
اہل خانہ کا کہنا تھا کے وہ صرف اپنی پروفیشنل ذمہ داری نہیں بلکہ دل کے جذبہ سے اس لانگ مارچ کی کوریج کر رہی تھیں۔
واضح رہے گزشتہ رات صحافی صدف نعیم لانگ مارچ میں حادثے کا شکار ہو کر اپنی جان کی بازی ہار گئیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ حادثے میں صدف نعیم کی شہادت کا واقعہ انتہائی دلخراش ہے اور المناک واقعہ پر ہر دل دکھی ہے، انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت ان کی فیملی کی مکمل دیکھ بھال کرے گی اور فیملی کو تنہا نہیں چھوڑے گی۔