(سٹی42)تھانہ سٹی کے ایس ایچ او کی صحافیوں کے ساتھ پولیس گردی ،ایس ایچ او سٹی منظر سعید بٹ نے نجی چینلز کے صحافیوں کو تشدد کانشانہ بنایا،صحافیوں کا پولیس گردی کے خلاف شدید احتجاج،ایس پی صدر نے ایس ایچ او کو پانچ اہلکاروں سمیت معطل کردیا۔
پی ٹی آئی کے ’’حقیقی آزادی مارچ ‘‘ کے دوران ایس ایچ او نے صحافیوں پر تشدد کیا، قیمتی کیمرے بھی توڑ دئیے،صحافیوں نے پولیس گردی کے خلاف شدید احتجاج کیا ،صحافیوں کے احتجاج پر ایس پی صدر نے ایس ایچ او کو پانچ اہلکاروں سمیت معطل کردیا۔
دوسری جانب سٹی پولیس آفیسر گوجرانوالا عمر سلامت نے نیوز رپورٹر پر تشدد کے واقعہ کا نوٹس لے لیا۔ ویڈیو میں نظر آنے والے ایس ایچ او سٹی کامونکی سمیت دیگر ملازمین معطل لائن حاضر کردیا ۔ایس پی صدر وقار عظیم کو انکوائری افسر مقرر کر دیا گیا۔ سی پی او نے حکم دیا کہ تمام قصوروار ملازمین کے خلاف محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔
یاد رہے اتوار کی روز عمران خان کے کنٹینر کی زد میں آکر سینئر خاتون رپورٹر صدف نعیم شہید ہوگئیں تھیں ۔جن کو نمازجنازہ کے بعد لاہور میں سپرد خاک کردیا گیا ہے۔